ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے بنگلہ دیش کا پانی بھی روکنے کی تیاری شروع کر دی

datetime 5  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت نے ایک بار پھر خطے کے امن اور استحکام کو داو پر لگا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مبینہ حملے کو جواز بنا کر نئی دہلی نے پاکستان کے ساتھ تاریخی سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے مبصرین نے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے بلکہ بھارت کی آبی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سندھ طاس معاہدہ، جو 1960 میں عالمی ضمانتوں کے ساتھ طے پایا تھا، اب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن رہا ہے۔ تاہم، بھارت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ پانی جیسے انسانی مسئلے کو بھی سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتا۔ اس فیصلے کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش میں بھی شدید خدشات نے جنم لیا ہے، جہاں گنگا پانی معاہدہ 2026 میں تجدید کے مرحلے میں داخل ہونے والا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت سندھ طاس معاہدے جیسے عالمی معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کر سکتا ہے تو وہ گنگا معاہدے کی خلاف ورزی سے بھی نہیں ہچکچائے گا۔معروف ماہر آبی امور نتن من موہن نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام خود بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے، جہاں پہلے ہی شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد نئی عبوری حکومت نے چین اور پاکستان کے ساتھ قریبی سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان گنگا پانی معاہدہ، جو 12 دسمبر 1996 کو بھارتی وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور شیخ حسینہ کے پہلے دورِ حکومت میں ہوا تھا، خشک موسموں کے دوران بنگلہ دیش کو پانی کے کم از کم بہا کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ معاہدہ تین دہائیوں پر محیط ہے اور 2026 میں باہمی رضامندی کی بنیاد پر اس کی تجدید ہونا ہے۔

تاہم، ماہر نتن من موہن نے کہا کہ چونکہ گنگا معاہدہ آئندہ سال تجدید کے لیے مقرر ہے، اس لیے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بنگلہ دیش کے ساتھ پانی کی تقسیم کے وعدے پر سوالات اٹھا سکتی ہے۔اسی طرح منوہر پاریکر انسٹیٹیوٹ برائے دفاعی مطالعہ و تجزیہ (IDSA) کے اتم سنہا کہتے ہیں کہ بشمول گنگا معاہدہ ہمسایوں سے مستقبل کے مذاکرات کی کامیابی کا انحصار بڑی حد تک موجودہ سیاسی حالات پر ہوگا۔1996 کے معاہدے کی شق نمبر بارہ (آرٹیکل XII) کے مطابق، یہ معاہدہ دستخط کے ساتھ نافذ العمل ہوگا اور تیس سال کی مدت تک مثر رہے گا، اور اس کی تجدید باہمی رضامندی کی بنیاد پر کی جا سکے گی۔اہم بات یہ ہے کہ تجدید خودکار نہیں ہے۔ باہمی رضامندی کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان اتفاق یا مفاہمت ضروری ہے۔ اگر کوئی فریق اسے غیر ضروری سمجھے تو وہ معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔حالیہ دنوں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اعلی سطحی سفارتی رابطے بھی دیکھنے میں آئے، جس میں ڈھاکہ میں دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ کی ملاقات شامل ہے۔

پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش کا دورہ بھی طے تھا، تاہم بھارت کی بڑھتی ہوئی بوکھلاہٹ اور پاکستان مخالف مہم کے باعث اسے مخر کر دیا گیا۔ماہرین کے مطابق بھارت کا یہ اقدام دراصل پاکستان کے ساتھ اپنی ناکامیوں، مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی مزاحمت، اور سفارتی تنہائی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارتی میڈیا میں جس حملے کو بنیاد بنا کر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا، اس کے شواہد خود بھارت نے ابھی تک دنیا کے سامنے پیش نہیں کیے۔ اس کے باوجود پاکستان کو سزا دینے کا خواب بھارتی حکمرانوں کی ذہنیت کا واضح ثبوت ہے۔پاکستان نے بارہا واضح کیا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کا پاسدار ہے اور پانی جیسے بنیادی انسانی حق کو کسی بھی صورت میں سیاسی دبا کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ اقوامِ متحدہ، عالمی بینک اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھارت کو اس خلاف ورزی سے روکیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی یہ روش نہ صرف جنوبی ایشیا میں ایک نئے آبی بحران کو جنم دے سکتی ہے بلکہ خود اس کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ چین، نیپال اور بنگلہ دیش جیسے ممالک بھی اب بھارت کی آبی اجارہ داری کے خلاف متحرک ہو رہے ہیں۔یہ حقیقت اب کھل کر سامنے آ رہی ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک غیر ذمہ دار ریاست بنتا جا رہا ہے، جو مفادات کی تکمیل کے لیے کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہیں آتا۔ پاکستان، چین، اور بنگلہ دیش جیسے ممالک کو چاہیے کہ وہ خطے میں پانی کے پرامن اور منصفانہ استعمال کے لیے متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں تاکہ بھارت کی آبی جارحیت کو روکا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…