نئی دہلی(این این آئی )بھارتی ہندو کی دو کشمیری خواتین کو بھارت ماتا کی جے کہنے پر اکسانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ناکام نظر آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کشمیری عوام خود کو بھارت سے علیحدہ مانتے ہیں، ان کا ہمیشہ سے یہ کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھارتی ظلم و ستم سے تنگ ہیں۔اسی صورت حال کے دوران بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمان مخالف مہم جاری ہے جس میں مسلمانوں بالخصوص خواتین نشانے پر ہیں۔وہیں ایک حالیہ ویڈیو میں بھارتی ہندو مرد اور دو کشمیری خواتین کی گفتگو منظر عام پر آئی جس میں انہوں نے بھارت ماتا کا نعرہ لگانے سے صاف انکار کردیا۔ویڈیو میں بھارتی مرد دو کشمیری خواتین سے سوال کرتا ہے کہ جو دہشت گردی کا حملہ ہوا ہے کشمیر میں اس کا آپ کو کچھ پتا ہے؟ جس پر کشمیری خواتین نے جواب دیا کہ ہمیں کچھ پتا نہیں ہے۔
ہندو مرد کہتا تھا کہ ہم بھارت دیش واسی ہیں، ہم ایک ہیں، کشمیر ایک ہے جس پر کشمیری خواتین جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ کشمیر کے لوگ کشمیر کے ہیں اور بھارت کے لوگ بھارت کے ہیں۔ہندو شخص نے خواتین کو اکساتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر بھارت میں ہے اور کشمیر بھارت کا ہے۔ جس پر خواتین کہتی ہیں کہ نہیں، کشمیر کشمیر کا ہے، بھارت الگ ہے۔بھارتی ہندو شخص کشمیری خواتین کو اکساتے ہوئے کہتا ہے کہ بھارت میں سکھ ہیں، ہندو ہیں، مسلمان ہیں، سب قومیں ہیں، بھارت بھی آپ کا ہے، آپ بھارت ماتا کی جے کہیے! جس پر کشمیری خاتون نے کہا کہ نہیں! کشمیر کشمیر کا ہے، بھارت الگ ہے۔ ہم بھارت ماتا کی جے نہیں بولیں گے۔ہندو شخص کشمیری خواتین سے سوال کرتا ہے کہ آپ بھارت ماتا کی جیکیوں نہیں کہتے؟ جس خواتین جواب دیتی ہیں کہ ہم کیوں کہیں؟ ہم مسلمان ہیں۔کشمیری خواتین نے ہندو شخص کی جانب سے اکسانے کی بھرپور کوشش کے باوجود بھارت کے حق میں نعرہ لگانے سے انکار کردیا۔ ہندو شخص خواتین کو بار بار اکساتا رہا اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ کہنے پر مصر رہا، تاہم کشمیری خاتون نے اسے کہا کہ کشمیر الگ ہے، ہندوستان الگ ہے۔