نئی دہلی /اسلام آباد (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب ہر حال میں جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق پہلگام حملے کے تناظر میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ہدایت کی ہے کہ ہر حال میں جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھا جائے۔
بھارتی وزیر خارجہ سے گفتگو میں امریکی ہم منصب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کیساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات فوری اٹھائے جائیں۔ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرائے جانے کو مسترد کردیا۔امریکی وزیر خارجہ نے بے بنیاد الزامات پر کان نہیں دھرے اور الٹا بھارتی وزیر خارجہ کو کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی میں کمی لائیں۔پہلگام حملے پر مودی سرکار کو اس محاذ پر بھی خفگی کا سامنا کرنا پڑا اور بھارتی وزیر خارجہ اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔