اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک ، بھارت کشیدگی ، ایک اور اسلامی ملک نے بھی بھارت کیساتھ ہاتھ ملا لیا

datetime 2  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (ویب ڈیسک): ہندوستان اور مصر کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے چوتھا مشترکہ ورکنگ گروپ اجلاس قاہرہ میں منعقد ہوا، جہاں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کی ہر شکل اور اس کے تمام پہلوؤں کے خلاف مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر زور دیا۔ مصر نے بھارت کو اس بات کی مکمل یقین دہانی کرائی کہ وہ دہشت گردی اور پرتشدد کارروائیوں کے خلاف اس کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔

اجلاس کے دوران پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی، جس میں سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دونوں فریقین نے اس حملے کو انسانیت سوز اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری برائے انسداد دہشت گردی، سفیر کے ڈی دیول نے کی، جبکہ مصر کی نمائندگی ڈائریکٹر انسداد دہشت گردی، سفیر ولید الفیقی نے کی۔ دونوں جانب سے مختلف حکومتی اداروں کے نمائندے بھی شریک تھے۔

اجلاس میں دہشت گردی کے لیے جدید ٹیکنالوجی، کرپٹو کرنسی کے ذریعے مالی معاونت، بغیر پائلٹ ڈرونز، اور سائبر اسپیس کے غلط استعمال جیسے نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

مزید برآں، انسداد منی لانڈرنگ، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خاتمے کے لیے باہمی شراکت داری کو مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے سائبر سیکیورٹی، تربیتی پروگرامز، اور انسداد دہشت گردی کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال میں بھی قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ، برکس، ایف اے ٹی ایف اور گلوبل کاؤنٹر ٹیررازم فورم (GCTF) جیسے عالمی پلیٹ فارمز پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مؤقف کو مزید مضبوط بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں فریقین نے اقوام متحدہ کے زیر غور “جامع کنونشن برائے انسداد دہشت گردی (CCIT)” کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

طے پایا کہ اس مشترکہ ورکنگ گروپ کا اگلا اجلاس بھارت میں مناسب وقت پر منعقد کیا جائے گا، جس کی تاریخ دونوں ملک باہمی مشاورت سے طے کریں گے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…