اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

شوہر سے داڑھی پر اختلاف، خاتون دیور کے ساتھ بھاگ گئی

datetime 1  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی علاقے میرٹھ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے ہی دیور کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی نامی خاتون کی شادی شاکر نامی شخص سے 7 ماہ قبل ہوئی تھی، جس کے بارے میں خاتون نے شوہر کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ یہ شادی زبردستی کروائی گئی ہے۔خاتون نے اپنے باریش شوہر سے داڑھی منڈوانے کا مطالبہ بھی کیا جس پر شوہر نے انکار کردیا اور یہ ان دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بن گیا۔

شاکر کے مطابق شادی کے فورا بعد ہی عرشی نے داڑھی منڈوانے کے لیے دبا ڈالنا شروع کردیا تھا، عرشی نے مجھ سے خاندانی دبا میں آکر شادی کی اور ساتھ رہنے کیلیے داڑھی منڈوانے کی شرط رکھ دی جس پر میں راضی نہیں تھا، اس حوالے سے اپنے سسرالیوں کو بھی شکایت کی، جو بیسود ثابت ہوئی۔ شاکر کا کہناتھا کہ اسی دوران عرشی کا اس کے چھوٹے بھائی کے ساتھ افیئر شروع ہوگیا اور دونوں گھر چھوڑ کر 3 فروری کو فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ بدنامی کے خوف سے ہم نے خود انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے تو عرشی کے اہلِ خانہ کو مطلع کرنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔شاکر کے مطابق عرشی کے اہلِ خانہ نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جبکہ عرشی نے 5 لاکھ روپے کا بھی مطالبہ بھی کر رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…