جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

روس کا پاک بھارت بڑھتی کشیدگی پر اہم بیان سامنے آگیا

datetime 30  اپریل‬‮  2025 |

ماسکو (این این آئی)روس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیااورروس نے پاکستان اور بھارت پر تحمل سے کام لینے اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر روس کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔روس نے پاکستان اور بھارت پر تحمل سے کام لینے اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس میں پاکستان کے سفیر خالد جمیل نے روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں کشمیر میں حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…