اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بڑے بھائی کی گاڑی کی ٹکر سے چھوٹا بھائی 3 دوستوں سمیت ہلاک

datetime 29  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے علاقے حفر الباطن میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی اور سامنے سے آنے والی گاڑی سے زور دار ٹکر ہو گئی۔ متاثرہ گاڑی میں ڈرائیور کا چھوٹا بھائی اپنے تین دوستوں کے ہمراہ موجود تھا، جو سب کے سب موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی دونوں گاڑیاں دو سگے بھائیوں کی زیرِ ملکیت تھیں۔ بڑا بھائی، جو دوسری گاڑی چلا رہا تھا، شدید زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تصادم اتنا شدید تھا کہ آواز کسی دھماکے سے کم نہ تھی، جبکہ گاڑیوں سے دھواں اٹھنے لگا اور شیشے ٹوٹ کر دور دور تک بکھر گئے۔

اس واقعے سے قبل بھی سعودی عرب میں ایک بس حادثہ پیش آیا تھا، جس میں عمرہ زائرین متاثر ہوئے تھے۔ مدینہ منورہ کی جانب جانے والی بس، جو البدر سے روانہ ہوئی تھی، راستے میں ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں تین خواتین سمیت پانچ پاکستانی زائرین جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں بچے، خواتین اور بزرگ افراد شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کا تعلق ضلع بہاولنگر سے بتایا گیا ہے۔ دو خواتین گاؤں 228 نائن آر کی رہائشی تھیں، جبکہ ایک خاتون کا تعلق گاؤں 201 مراد سے تھا۔ مرد جاں بحق افراد میں ایک بزرگ گاؤں 39 تھری آر اور دوسرا شخص ڈاہرنوالہ شہر سے تعلق رکھتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…