اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی آرمی چیف پاک فوج کے نشانے پرتھا

datetime 28  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — 2019ء میں بھارت کی جانب سے بالاکوٹ پر کیے گئے حملے (جس میں چند درختوں کے تباہ ہونے اور ایک کوے کی ہلاکت کے سوا کوئی قابل ذکر نقصان نہیں ہوا) کے جواب میں پاکستان نے جو کارروائی کی، اس کا کچھ حصہ تو دنیا کے سامنے آیا، لیکن کئی اہم تفصیلات عوامی سطح پر شیئر نہیں کی گئیں۔

بھارت کی اس جارحیت کے جواب میں پاکستان نے نہ صرف دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے بلکہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی حراست میں لیا، جسے بعد ازاں چائے پلا کر بھارت کے حوالے کر دیا گیا۔ پاکستان کے مؤثر جواب سے بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی افواج نے اپنی ہی فوجی کارروائی میں ایک ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا، جس نے بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا سامان کیا۔

ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے جوابی کارروائی کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے پانچ مقامات کو نشانہ بنایا، لیکن اس کا مقصد صرف بھارت کو اپنی طاقت کا احساس دلانا تھا، نہ کہ جانی نقصان پہنچانا۔ ان حملوں میں ایک نشانہ ایسا بھی تھا جو کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر سے محض 500 میٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ اطلاعات کے مطابق، اُس وقت بھارتی فوج کے سربراہ خود اسی ہیڈکوارٹر میں موجود تھے اور آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے۔ اس خطرے کے پیش نظر وہ فوراً ہی وہاں سے روانہ ہو گئے۔

پاک فوج نے اپنے اس عمل سے بھارت کو یہ واضح پیغام دیا کہ اگر چاہتیں تو بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی براہ راست نشانہ بنایا جا سکتا تھا۔ 2019ء کے ان واقعات نے دنیا بھر کے سامنے افواجِ پاکستان کی صلاحیتوں اور بھارتی افواج کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا۔

اس ہزیمت کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فوجی سازوسامان کی خریداری کے لیے اربوں ڈالر مختص کیے تاکہ مستقبل میں ایسی شرمندگی سے بچا جا سکے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی جنگ میں فتح محض اسلحے سے نہیں بلکہ بہترین تربیت اور بلند حوصلے سے حاصل کی جاتی ہے، اور ان دونوں پہلوؤں میں بھارتی فوج، پاکستان کی مسلح افواج کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…