اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

محبت کی شادی کیلئے بچوں سمیت بھارت جانے والی سیما حیدر کو ملک چھوڑنے کا حکم

datetime 28  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارت میں محبت کی شادی کے بعد مقیم ہونے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر بھی حالیہ سخت حکومتی اقدامات کی زد میں آ گئی ہیں۔ بھارتی حکومت نے انہیں تین دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت نے پاکستانی شہریت رکھنے والے تمام افراد کو اپریل کے اختتام سے قبل ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

سیما حیدر کے وکیل، اے پی سنگھ نے مؤقف اپنایا ہے کہ ان کی مؤکلہ اب پاکستان کی شہری نہیں رہیں۔ انہوں نے بھارتی شہری سچن مینا سے شادی کی ہے اور اس وقت گریٹر نوئیڈا میں مقیم ہیں۔ حال ہی میں سیما کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام بھارتی مینا رکھا گیا ہے۔اے پی سنگھ کے مطابق، چونکہ سیما کی شادی بھارتی شہری سے ہوچکی ہے، اس لیے ان پر پاکستانی شہریوں سے متعلق احکامات کا اطلاق نہیں ہونا چاہیے۔ وکیل نے مزید وضاحت کی کہ بھارت میں کسی عورت کی شہریت شادی کے بعد اس کے شوہر کی شہریت سے جڑ جاتی ہے، اس لیے سیما اب بھارتی معاشرے کا حصہ ہیں۔وکیل نے مزید کہا کہ سیما حیدر پہلے ہی اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کی تفتیش کے دائرے میں آ چکی ہیں اور ان کے معاملے میں خصوصی قانونی نکات موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیما نے بھارتی صدر کے نام ایک درخواست بھی ارسال کی ہے، جبکہ وہ اس وقت ضمانت پر ہیں اور مقامی عدالت کی عائد کردہ تمام شرائط پر عمل کر رہی ہیں، جن میں اپنے سسرال کے ساتھ نہ رہنے کی شرط بھی شامل ہے۔اتر پردیش حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیٹی کے پیدائشی سرٹیفکیٹ میں بھی سیما مینا کو والدہ اور سچن مینا کو والد کے طور پر درج کیا گیا ہے، جس سے ان کا بھارت سے جڑا ہونا مزید ثابت ہوتا ہے۔یاد رہے کہ سیما حیدر صوبہ سندھ سے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت پہنچی تھیں، جہاں وہ اپنے شوہر اور چار بچوں کے ساتھ آباد تھیں۔ اس وقت وہ گریٹر نوئیڈا میں اپنے بھارتی شوہر کے ساتھ زندگی بسر کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو جاری تمام ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کے اجلاس میں یہ فیصلے کیے گئے۔بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کے ویزے 27 اپریل سے منسوخ تصور ہوں گے، جبکہ میڈیکل ویزے 29 اپریل تک قابل قبول ہوں گے۔ وزارت نے یہ بھی ہدایت جاری کی کہ بھارت میں موجود تمام پاکستانی شہری اپنے ویزے کی معیاد ختم ہونے سے پہلے ملک چھوڑ دیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…