پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

لگتا ہے بھارت پاکستان پر فوجی کارروائی کیلئے کیس بنارہا ہے: امریکی اخبار کا دعویٰ

datetime 28  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے بھارت پاکستان پر حملےکےلیے اپناکیس بنارہاہے۔امریکی اخبار کے مطا بق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی ۔ اخبار کے مطابق بھارتی حکام نے کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں، انہوں نے پہلگام واقعے کے ذمےداروں کے چہرہ شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کےبارےمیں مختصرحوالے دیے۔

تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اب تک ٹھوس شواہد کی عدم فراہمی سے دو میں سے ایک امکان کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بھارت کو معلومات اکٹھی کرنے کےلیے مزیدوقت درکار ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان بریفنگز سے آگاہ 4 سفارتکاروں نے بتایا کہ نئی دہلی بظاہر اپنے ہمسایہ اور روایتی دشمن کےخلاف فوجی کارروائی کےلیے کیس بنارہا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا بھی یہ دعویٰ کررہا ہے کہ بھارت پاکستان کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال سے بات کرتے ہوئےمتعلقہ ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی misadventureکیا تو پاکستان ایسے کسی بھی حملے کو نا صرف ناکام بنائے گا بلکہ اس کے جواب میں پاکستان نے بھی سرحد پار سیکڑوں اہداف کا تعین کرلیا ہےجنہیں منٹوں کے اندر نشانہ بنایا جائے گا۔متعلقہ ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کا آغاز نہیں کیا، نہ ہی پاکستانی ریاست کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ ہے اور نہ ہی ابھی تک پاکستان کے کسی non state actorکے اس واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…