ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

دبئی; قاتل 40 سال بعد کیسے پولیس کے ہاتھ آیا؟ جان کر حیران رہ جائیں

datetime 26  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دبئی میں پولیس نے تقریباً چار دہائیوں بعد ایک پرانے قتل کیس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اصل قاتل کو گرفتار کر لیا، جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔اماراتی اخبار “امارات الیوم” کے مطابق دبئی پولیس نے جدید تفتیشی ٹیکنالوجی اور ڈیٹا بیس ریکارڈ کا استعمال کرتے ہوئے 1980 کی دہائی میں ہونے والے ایک اندھے قتل کا سراغ لگایا۔ اس واقعے میں ایک عمارت کے چوکیدار کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

جرائم کی تفتیش کے ادارے کے ڈائریکٹر کرنل خالد السمیطی نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کو محفوظ کر رکھا تھا، جن میں سگریٹ کا ایک ٹکڑا بھی شامل تھا۔ قاتل کی غفلت سے وہ سگریٹ کا ٹکڑا وہیں چھوڑا گیا تھا، جو اب کئی سال بعد قاتل تک پہنچنے کا ذریعہ بنا۔کرنل خالد کے مطابق سگریٹ کے ٹکڑے سے ڈی این اے اور فنگر پرنٹ حاصل کر کے انہیں ڈیٹا بیس سینٹر میں بھیجا گیا۔ ڈیٹا بیس سے حاصل ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ فنگر پرنٹ ایک ایسے شخص کے تھے جو حال ہی میں ایک معمولی جرم کے الزام میں گرفتار ہوا تھا۔

مزید تفتیش کے دوران جب پولیس نے اس مشتبہ شخص سے ماضی کے قتل کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو اس نے بلا جھجک اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔خالد السمیطی کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس پرانے اور پیچیدہ کیسز کو حل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تیزرفتار ڈیٹا اینالیسز کا بھرپور استعمال کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…