جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ہفتہ وار 300بھارتی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں

datetime 25  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)عالمی سطح پرپروازوں کی مانیٹرنگ کرنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ وار 300بھارتی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں جبکہ پی آئی اے کی پروازوں کی کوئی خاص تعداد بھارتی فضائی حدود استعمال نہیں کرتی ۔بھارت کی یورپ اور شمالی امریکہ کے لئے 134پروازیں پاکستان کی ائیر سپیس استعمال کرتی ہیں۔

سعودی عرب ،بحرین، متحدہ عرب امارات، کویت، اومان اور قطر کے لئے 144سے زائد پروازیں ہیں جوپاکستانی ائیرسپیس استعمال کرتی ہیں۔ اب انڈین پروازوں کوبحیرہ عرب یا وسطی ایشیا ء کے راستے اپنی منزل تک جانا ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کرنے کی وجہ سے ائیر انڈیا اور کئی دیگر کمپنیوں کا ایک ہی دن میں 10کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے میں دہلی ایئرپورٹ پر 300پروازیں متاثر ہوں گی جس میں اخراجات میں اضافے کے علاوہ پروازوں کی آمد اور روانگی کے اوقات میں تبدیلی شامل ہے،باقی ائیرپورٹس سے متاثر ہونے والی فلائٹس الگ ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خصوصی طیارے کے علاوہ بھارت کی کئی ائیر لائنز بھی اپنی کمرشل فلائٹس کے لئے پاکستان کی فضائی حدود پاکستان کی اجازت سے استعمال کرتی تھیں لیکن بھارتی اقدامات کے جواب میں پاکستان نے رد عمل کے طور پر بھارت سے تعلق رکھنے والے تمام کمرشل فلائٹس سمیت ہر طرح کے جہازوں کی پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر پابندی لگا ئی۔پاکستان کے اس اقدام سے بھارتی ائیر لائنز کو ایک ہی روز میں کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا جو اب مسلسل جاری رہے گا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…