اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ کا کہنا ہے بھارتی فوج میں موجود سکھ سپاہی پاکستان کیخلاف نہ لڑیں۔تفصیلات کے مطابق سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے ایک پیغام جاری کیا۔
جس میں سکھ رہنما نے کہا کہ بھارتی فوج میں موجودسکھ سپاہی پاکستان کیخلاف نہ لڑیں، سکھ فوجی مودی کی پاکستان کےخلاف جنگی جنگ سے انکارکردیں۔گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بی جےپی کےہندوتواایجنڈےکوحاصل کرنےکےلیےسکھ سپاہیوں کوپاکستان کےخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ، مودی کی جنگی جنگ کو نہ کہو، پاکستان کے خلاف مت لڑو۔