جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

چین اور روس کی چاند پر جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی

datetime 24  اپریل‬‮  2025 |

شنگھائی(این این آئی )چین اور روس چاند پر بجلی پیدا کرنے کے لئے نیوکلیئر پلانٹ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس سے چاند کے ان کے مشترکہ ریسرچ سٹیشن کو بجلی فراہم کی جائیگی۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور روس کے مشترکہ منصوبے بین الاقوامی قمری ریسرچ سٹیشن ( آئی ایل آر ایس )کو توانائی کی ضرورت ہو گی اور اس توانائی کو چاند پر ہی پیدا کیا جائے گا تاکہ طویل مدتی تحقیقی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

چین نے 2030 تک ایک بڑی خلائی طاقت بننے اور چاند پر خلابازوں کو اتارنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے اور وہ 2028 میں چھانگ او ۔8 خلائی مشن کے ذریعے ایک مستقل، انسان بردار قمری اڈے کی تعمیر کی بنیاد رکھے گا۔آئی ایل آر ایس کے لئے ایک اہم سوال بجلی کی فراہمی ہے اور چین کے قمری تحقیق کے پروگرام کے چیف ڈیزائنر وو ویرن کے مطابق جوہری پلانٹ کو خلا میں بھیجنے کی ٹیکنالوجی میں اس وقت روس سب سیآگے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…