ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی

datetime 19  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون مبینہ طور پر اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی۔ یہ واقعہ علی گڑھ میں اس وقت خبروں کی زینت بنا جب خاتون کے شوہر نے معاملے کی شکایت پولیس میں درج کرائی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے شوہر سنیل کمار، جو پیشے کے لحاظ سے ٹرک ڈرائیور ہیں، نے بتایا کہ وہ مہینے میں صرف دو بار گھر آتے تھے اور باقی دنوں میں ان کی اہلیہ گھر پر اکیلی ہوتی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ انہی دنوں میں بیوی اپنی بیٹی کے سسر، شیلندرا، کو گھر بلاتی تھی۔خاتون کے بیٹے نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ جب بھی بہن کا سسر گھر آتا تھا، ان کی ماں انہیں کسی بہانے دوسرے کمرے میں بھیج دیتی تھی۔ اس کے مطابق ان کی والدہ اور شیلندرا اکثر اوقات خفیہ ملاقاتیں کرتے تھے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ 43 سالہ خاتون کے چار بچے ہیں اور اس کی بیٹی کی شادی 2022 میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد ہی مبینہ طور پر خاتون اور اس کے داماد کے والد کے درمیان تعلقات قائم ہوئے، جو بعد میں اتنے بڑھ گئے کہ دونوں نے مل کر فرار ہونے کا فیصلہ کیا۔

پڑوسیوں کے مطابق شیلندرا رات کے پچھلے پہر چپکے سے خاتون کے گھر آتا تھا اور صبح سویرے واپس چلا جاتا تھا۔ سنیل کمار نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے شیلندرا کے خلاف مقامی تھانے میں باقاعدہ شکایت بھی درج کرا دی ہے۔واقعے نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے اور پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ دونوں کو تلاش کیا جا سکے اور حقیقت سامنے لائی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…