اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنگلا دیش کی پاکستان سے 71 سے قبل کے 4.52 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مطالبے کی تیاری شروع، بنگالی میڈیا نے دعویٰ کردیا

datetime 18  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی حکومت نے پاکستان سے 4.52 ارب ڈالر کی مالی رقم کی واپسی کے لیے باضابطہ مطالبہ کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ دعویٰ 1971 سے قبل کے غیر منقسم پاکستان سے متعلق مالی اثاثوں، امدادی رقوم، پراویڈنٹ فنڈز اور مختلف بچت اسکیموں کے حوالے سے کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈھاکا میں ہونے والے پاک-بنگلہ دیش خارجہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات میں یہ معاملہ سرکاری سطح پر سامنے لایا جائے گا۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ان کے دعوے میں سب سے اہم رقم وہ 200 ملین ڈالر کی غیر ملکی امداد ہے، جو 1970 میں آنے والے بھولا طوفان کے بعد مشرقی پاکستان کے لیے فراہم کی گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈھاکا شاخ میں جمع مالی ذخائر کو بعد ازاں لاہور منتقل کر دیا گیا تھا، جس پر بنگلہ دیش اب اپنا حق جتاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفتر خارجہ کی سطح پر مشاورتی اجلاس کا سلسلہ پندرہ سال بعد بحال کیا گیا ہے۔ یہ اجلاس مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ڈھاکا میں واقع اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، جبکہ بنگلہ دیشی وفد کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ محمد جسیم الدین نے کی۔ مشاورتی عمل کے بعد آمنہ بلوچ کی بنگلہ دیشی مشیر خارجہ توحید حسین اور چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقاتیں بھی طے کی گئی ہیں۔ بعد ازاں وہ تھنک ٹینکس اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی۔

اجلاس میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال، تجارتی روابط اور سفارتی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

ڈھاکا میں تعینات پاکستان کے لیے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کو کپاس، چینی، چاول اور گندم جیسے بنیادی اشیاء کی برآمدات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز پر بھی بات چیت جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان دفتر خارجہ کی سطح پر آخری مشاورت 2015 میں ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…