پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

جھاڑو کے تنکوں سے بنے ’’جعلی زیرے‘‘ کی فروخت کا انکشاف

datetime 15  اپریل‬‮  2025 |

نئی دہلی(ایناین آئی)بھارت کی مارکیٹس میں جعلی زیرے کی فروخت سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے، جعلی زیرے کو جھاڑو کے تنکوں کی مدد سے بنایا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش میں جھاڑو کے تنکوں سے بنائے گئے جعلی زیرے کی کھیپ کو پکڑا گیا ہے، پولیس افسران نے ہزاروں کلو جعلی زیرہ برآمد کیا ہے جسے اصلی زیرے میں ملا کر ریاست کے مختلف شہروں میں لے جایا جانا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے اتر پردیش سے برآمد کیے گئے جعلی زیرے کو ناریل کی جھاڑو کے تنکوں، گڑ اور گھاس کے استعمال سے بنایا گیا تھا۔

پولیس نے اس معاملے میں 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی، گرفتار کیے گئے ملزمان سے تحقیقات جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کا کہناتھا کہ ضبط شدہ کھیپ مارکیٹ میں 60 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت کی جا سکتی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی زیرہ بنانے والے افراد نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ انہوں نے مختلف تاجروں کو اس زیرے کی فروخت سے قبل نقلی زیرے کو اصلی زیرے کے ساتھ 80 سے 20 کے تناسب میں ملا کر بیچنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم جھاڑو بنانے کے لیے ناریل کے درخت کی گھاس خریدتا تھا جسے زیرے کے سائز کے ٹکڑوں میں پہلے کاٹا جاتا تھا، اس کے بعد اسے گرم گڑ کے ساتھ ملا کر خشک کیا جاتا تھا تاکہ اسے اصلی زیرے کی شکل دی جا سکے، خشک ہونے کے بعد نقلی زیرے کو اصلی زیرے کے چھوٹے حصوں میں ملا کر بازار میں فروخت کیا جاتا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ جعلی زیرہ بنانے والے گروہ کے ارکان جعلی زیرہ بیچ کر 50 سے 60 گنا زیادہ منافع کما رہے تھے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ گروہ 1 سال سے زائد عرصے سے یہ کام کر رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…