اسرائیلی وزیر کی بیٹی نے والد اور بھائی کیخلاف اٹلی کے تھانے میں شکایت بھی درج کرادی
روم(این این آئی)اسرائیلی وزیر اوریت اسٹروک کی بیٹی نے جنسی استحصال پر اٹلی میں والدین اور بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔عرب میڈیا کے مطابق شوشانہ اسٹروک اسرائیلی بستیوں اور قومی مشنز کی وزیر اوریت اسٹروک کی بیٹی ہیں۔شوشانہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ مجھے والدین اور بھائی کی جانب سے جنسی حملوں کا سامنا رہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کافی عرصے تک اس اذیت کو برداشت کرنے اور کسی فیصلے پر پہنچنے تک بہت ڈپریشن میں رہی تھی۔شوشانہ نے کہا کہ میں اٹلی میں پولیس کو تمام تفصیلات سے آگا کردیا ہے اور اب میں کچھ پرسکون محسوس کر رہی ہوں۔بیٹی کے اس بیان پر اسرائیلی وزیر اوریت اسٹروک یا اہل خانہ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔اٹلی پولیس کی جانب سے بھی اس مقدمے پر تاحال کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی۔