جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ایران نے اپنی مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا،تہران کی خلیجی ممالک اور ترکی کو بھی وارننگ

datetime 8  اپریل‬‮  2025 |

تہران (این این آئی)ایران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے دبائوو کے بعد مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر جوہری پروگرام کے لیے مذاکرات پر دبائوو اور سفارتکاری ناکام ہونے کی صورت میں تہران پر حملے کی دھمکی کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک کی مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

ایک ایرانی اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے پڑوسی جو امریکی اڈوں کی میزبانی کرتے ہیں وہ فائرنگ لائن ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تہران پہلے ہی عراق، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی اور بحرین کو نوٹس جاری کر چکا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ممکنہ منصوبوں میں امریکا کی مدد نہ کریں۔تہران جو ٹرمپ سے براہ راست مذاکرات کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اس معاملے پر عمان کے ذریعہ بلواسطہ مذاکرات جاری رکھناچاہتا ہے۔اس حوالے سے ایرانی اہلکارنے کہا کہ بالواسطہ مذاکرات ایران کے ساتھ سیاسی حل کے بارے میں واشنگٹن کی سنجیدگی کا جائزہ لینے کا ایک موقع فراہم کرتے ہیں۔

اہلکار کے مطابق کوئی بھی مہم جوئی ان کے لیے سنگین نتائج لائے گی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ عراقچی بھی کہہ چکے ہیں کہ ایسے فریق کے ساتھ براہ راست مذاکرات بے معنی ہوں گے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل طاقت کا سہارا لینے کی دھمکی دے اور جو اس کے مختلف عہدیداروں کے متضاد موقف کا اظہار کرے۔ایرانی وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سفارت کاری کے لیے پرعزم ہیں اور بالواسطہ مذاکرات کا راستہ آزمانے کے لیے تیار ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…