بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

امریکا سے کشیدگی، ایران نے مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا

datetime 8  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے دبائوو کے بعد مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر جوہری پروگرام کے لیے مذاکرات پر دبائوو اور سفارتکاری ناکام ہونے کی صورت میں تہران پر حملے کی دھمکی کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک کی مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ایک ایرانی اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے پڑوسی جو امریکی اڈوں کی میزبانی کرتے ہیں وہ فائرنگ لائن ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تہران پہلے ہی عراق، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی اور بحرین کو نوٹس جاری کر چکا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ممکنہ منصوبوں میں امریکا کی مدد نہ کریں۔تہران جو ٹرمپ سے براہ راست مذاکرات کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اس معاملے پر عمان کے ذریعہ بلواسطہ مذاکرات جاری رکھناچاہتا ہے۔اس حوالے سے ایرانی اہلکارنے کہا کہ بالواسطہ مذاکرات ایران کے ساتھ سیاسی حل کے بارے میں واشنگٹن کی سنجیدگی کا جائزہ لینے کا ایک موقع فراہم کرتے ہیں۔

اہلکار کے مطابق کوئی بھی مہم جوئی ان کے لیے سنگین نتائج لائے گی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ایران کے وزیر خارجہ عراقچی بھی کہہ چکے ہیں کہ ایسے فریق کے ساتھ براہ راست مذاکرات بے معنی ہوں گے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل طاقت کا سہارا لینے کی دھمکی دے اور جو اس کے مختلف عہدیداروں کے متضاد موقف کا اظہار کرے۔ایرانی وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سفارت کاری کے لیے پرعزم ہیں اور بالواسطہ مذاکرات کا راستہ آزمانے کے لیے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…