ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہاتھ میں ایک فہرست اٹھائے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ بہت سے معاملات میں، تجارت کو لے کر دوست دشمن سے بھی بدتر ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تقریب میں ایک فہرست دکھائی جس میں ان ممالک کے نام لکھے تھے جن پر جوابی محصولات عائد کی جا رہی ہیں اور ان ممالک کے جانب سے عائد محصولات کا بھی اس فہرست میں ذکر تھا۔

وائٹ ہائوس کے روز گارڈن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہماری آزادی کا اعلان ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دوران بتایا کہ وہ پاکستان پر 29 فیصد جوابی محصول لگانے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ پر 58 فیصد ٹیرف عائد ہے۔انڈیا پر جوابی ٹیرف کا اعلان کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہم سے 52 فیصد ٹیرف چارج کرتے ہیں اور ہم سالوں سے کچھ نہیں لے رہے ہیں۔انہوں نے انڈیا کے وزیر اعظم ٹریندر مودی کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم (نریندر مودی) ابھی واپس گئے ہیں۔ وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں مگر میں نے ان سے کہا ہے کہ آپ کا ہمارے ساتھ سلوک اچھا نہیں ہے۔

امریکہ نے انڈیا کے 52 فیصد ٹیرف کے جواب میں ان پر 26 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسی طرح چینی درآمدات پر 34 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا جبکہ ٹرمپ کی جانب سے پہلے عائد کیے گئے 20 فیصد محصولات کے علاوہ مجموعی طور پر نئی درآمدات 54 فیصد تک پہنچ جائیں گی۔جوابی ٹیرف میں امریکہ نے اپنے قریبی اتحادیوں کو بھی نہیں بخشا بشمول یورپی یونین، جسے 20 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے، اور جاپان، جسے 24 فیصد کی شرح کا ہدف دیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے جوابی ٹیرف کے نفاذ کی تاریخیں بھی الگ الگ ہیں۔ کم سے کم شرح جو کے 10 فیصد ہے کا نفاذ پانچ اپریل جبکہ سب سے زیادہ شرح نو اپریل سے لاگو ہوں گی۔امریکی جوابی محصولات کے جواب میں چین نے جمعرات کو کہا ہے کہ وہ ان کی شدید مخالفت کرتا ہے۔چین نے اپنے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لیے جوابی کارروائی کا بھی کہا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…