ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

بھارت میں اسرائیلی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی

datetime 8  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں اسرائیلی خاتون سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں 2 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جن میں 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی ایک ساتھی شامل ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں خواتین بنگلورو سے 350 کلو میٹر دور کوپال کینال کے علاقے میں موجود تھیں اور ان کے ہمراہ 3 دیگر مسافر بھی تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل 3 مسافروں کو کینال میں دھکا دیا جن میں ایک امریکی شہری اور 2 بھارتی شہری شامل تھے، کینال میں گرنے کے بعد ایک بھارتی شہری ڈوب کر ہلاک ہوا جب کہ دیگر 2 نے تیر کر اپنی جان بچائی۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مجموعی طور پر 5 افراد پر حملہ کیا جن میں 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں جن میں سے ایک اسرائیلی اور ایک امریکی شہری ہے۔پولیس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی اسرائیلی خاتون سیاح کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ پہلے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزمان نے اس سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی۔پولیس کا کہنا تھاکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…