ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں راتوں رات سینکڑوں مرد وخواتین کے گنجا ہونے کی وجہ کیا تھی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 1  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانہ کے مختلف دیہاتوں میں گزشتہ ماہ ایک پراسرار مسئلہ سامنے آیا، جہاں سینکڑوں مرد و خواتین کے بال اچانک گر گئے۔ متاثرین میں نوجوان، ادھیڑ عمر افراد اور خواتین بھی شامل تھیں، جس سے پورے علاقے میں تشویش پھیل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب ماہرین نے اس انوکھے واقعے کی تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ یہ کوئی عجیب بیماری نہیں بلکہ خوراک میں شامل ایک عنصر کا نتیجہ تھا۔

ماہرین کے مطابق متاثرہ افراد نے جس آٹے کا استعمال کیا، وہ ریاست پنجاب اور ہریانہ سے سپلائی کیا گیا تھا اور یہی ان کے بال گرنے کی اصل وجہ بنی۔

تحقیقات میں کیا معلوم ہوا؟
ضلع رائے گڑھ کے باواسکر اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے ایم ڈی، ڈاکٹر ہیمٹ راؤ باواسکر کے مطابق، اس آٹے میں سلینیم نامی معدنی عنصر کی مقدار حد سے زیادہ پائی گئی۔ سلینیم مٹی میں قدرتی طور پر موجود ہوتا ہے اور بعض اشیائے خور و نوش میں بھی پایا جاتا ہے، مگر مخصوص مقدار سے زیادہ ہونے کی صورت میں یہ صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

زیادہ سلینیم کے نقصانات
ڈاکٹر باواسکر کے مطابق پنجاب اور ہریانہ سے آنے والی گندم میں مقامی گندم کے مقابلے میں 600 گنا زیادہ سلینیم موجود تھا، جس کے نتیجے میں لوگوں کے بال تیزی سے جھڑنے لگے۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ متاثرہ افراد کو صرف بال گرنے کی شکایت نہیں تھی بلکہ انہیں سر میں خارش، جلن، شدید سر درد، قے اور معدے کی خرابی جیسے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

کتنے افراد متاثر ہوئے؟
رپورٹس کے مطابق، دسمبر سے جنوری کے دوران ضلع بلڈھانہ کے 18 دیہاتوں میں 279 افراد ایلوپیشیا (بال چر) جیسے مسائل کا شکار ہوئے۔ زیادہ تر متاثرین میں کالج کے طلبہ اور نوجوان خواتین شامل تھیں، جن میں سے کئی افراد نے بالوں کے غیر متوقع جھڑنے کی وجہ سے اپنے سر مکمل طور پر منڈوا لیے۔

مسئلے کا حل اور بہتری کی صورتحال
جب اس معاملے کا انکشاف ہوا تو حکام نے فوراً عوام کو متاثرہ گندم اور اس سے تیار شدہ آٹے کے استعمال سے روک دیا۔ پانچ سے چھ ہفتے بعد متاثرین نے رپورٹ کیا کہ ان کے بال دوبارہ اگنا شروع ہوگئے ہیں۔

یہ حیران کن واقعہ نہ صرف لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنا بلکہ اس نے خوراک میں شامل اجزاء کے حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…