جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

بھارت میں عجیب و غریب منظر نے لوگوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

datetime 8  فروری‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں عجیب و غریب منظر نے لوگوں کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے ڈانگ ضلع میں ساپوترا کا دورہ کرنے والے سیاحوں نے 150 فٹ اونچے ریت کے طوفان کا مشاہدہ کیا۔

ایک مقامی کارٹ فروش نے ٹیبل پوائنٹ کے اوپر نایاب نظارے کو ریکارڈ کیا جو کہ ایک مشہور ہل اسٹیشن کی جگہ ہے۔وائرل ویڈیو میں زمین سے 150 فٹ اونچے ریت کے طوفان کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ قرب و جوار میں لوگ بھی موجود ہیں جو اس منظر کو ریکارڈ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں دھول اور ریت کے بڑھتے ہوئے طوفانوں کے مضر صحت ماحولیاتی اثرات پر سائنس دان خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔

اس طرح کے طوفان اکثر اوقات بصارت کو دھندلا دیتے ہیں، میری ٹائم اور فلائٹ آپریشن میں خلل ڈالتے ہیں، انسانی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کے باعث بسا اوقات سکول بند کرنے پڑتے ہیں اور نیلے آسمان کو بھی نارنجی رنگ میں بدل دیتے ہیں۔دھول کے باریک ذرات کے باعث دمہ کے مرض میں اضافہ اور بیکٹیریا اور محلق وائرس کے ساتھ بہت کچھ اس سے منسلک تھا۔محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ موسم اور آب و ہوا کے پیش نظر ایسے طوفان کے باعث دھول کئی دنوں تک فضا میں رہ سکتی ہے اور کافی دور تک سفر کر سکتی ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…