پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

سرکاری سکول میں 13 سالہ طالبہ کے ساتھ 3 اساتذہ کی مبینہ زیادتی

datetime 6  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کرشناگیری کے ایک سرکاری سکول میں3 اساتذہ کو ایک 13 سالہ طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک تعلیمی ادارے میں طلباء کے تحفظ پر سوالات کھڑے کرتا ہے بلکہ والدین کو بھی چوکنارہنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ہونے والے کسی بھی نامناسب رویئے کو بروقت سمجھ سکیں اور کارروائی کر سکیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ پچھلے 1 ماہ سے سکول نہیں آ رہی تھی۔ جب سکول انتظامیہ نے اس غیر حاضری کی وجہ جاننے کے لیے اس کے گھر جانے کا فیصلہ کیا تو معاملہ کھل کر سامنے آیا۔ متاثرہ لڑکی کی حالت دیکھ کر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو مطلع کیا گیا، جس نے طالبہ سے تفصیلی بات چیت کی۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق طالبہ کے بیان کی روشنی میں چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے اور رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، جس سے مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
جیسے ہی یہ خبر پھیلی علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔

مظاہرین سکول کے باہر جمع ہو گئے اور شدید نعرے بازی کی۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں بچوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کا سدباب ہو سکے۔ عوامی دباؤ کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں اساتذہ کو معطل کر دیا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ تمل ناڈو میں ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہو۔ گزشتہ سال بھی اسی ضلع میں ایک جعلی نیشنل کیڈٹ کور کیمپ کے دوران ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی، جبکہ درجنوں لڑکیوں کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…