پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

300 ارب ڈالر امداد چاہیے تو یوکرین قیمتی زمین ہمیں دے دے، ٹرمپ کی بڑی شرط

datetime 5  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی مالی مدد کو ایک بڑی شرط کے ساتھ مشروط کر دیا، کہتے ہیں کہ 300 ارب ڈالر کی امداد کے بدلے یوکرین کو اپنی قیمتی زمین امریکہ کے حوالے کرنا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، امریکی صدر نے یوکرین سے نایاب معدنی وسائل کا مطالبہ کر دیا ہے۔ برطانوی جریدے “دی گارجین” کے مطابق، امریکہ نے یوکرین کو معطل شدہ فوجی امداد کی بحالی کا اعلان کیا ہے، جس میں جدید دفاعی نظام، میزائل اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔تاہم، صدر ٹرمپ نے کیف کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے یوکرین کے لیے کافی کچھ کیا ہے، اب اسے بھی اپنے معدنی ذخائر کے ذریعے واشنگٹن کے مفادات کا خیال رکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ “آپ ہماری نہیں، بلکہ یورپ کی ذمہ داری ہیں، کیونکہ وہ آپ کا قریبی ہمسایہ ہے، جبکہ ہمارے درمیان تو سمندر حائل ہے۔

“امریکہ نے یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ سنا دیابرطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اس مؤقف میں کوئی نیا پہلو نہیں، کیونکہ گزشتہ برس اکتوبر میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بھی روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب، جرمنی کے چانسلر اولف شلز نے امریکی صدر کی اس شرط پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے خود غرضانہ رویہ قرار دیا ہے۔یو ایس ایڈ کے ممکنہ خاتمے کی تجویز، مارکو روبیو کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئیگارجین کے مطابق، ٹرمپ یوکرین کے ساتھ ایک ایسے معاہدے پر گفتگو کر رہے ہیں، جس کے تحت کیف سے مالی مدد کے بدلے نایاب معدنیات اور جدید ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والے اہم عناصر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے عندیہ دیا کہ یوکرین اس معاہدے کے لیے تیار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…