ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکا میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا نہیں؟گرین لینڈ کے شہریوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 29  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): گرین لینڈ کے شہریوں نے امریکا کا حصہ بننے کے امکان پر اپنی رائے ظاہر کر دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کے دوران متعدد بار گرین لینڈ کو امریکا میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ وہ اس مقصد کے لیے مختلف اقدامات پر غور بھی کر چکے تھے، جن میں تجارتی پابندیاں عائد کرنا اور دیگر دباؤ کے طریقے شامل تھے۔ یہ قیاس کیا جاتا ہے کہ گرین لینڈ میں قیمتی معدنیات اور تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جس کی وجہ سے یہ علاقہ امریکا کے لیے کشش رکھتا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ سروے میں گرین لینڈ کے شہریوں سے پوچھا گیا کہ آیا وہ امریکا میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا نہیں۔ نتائج کے مطابق، 85 فیصد شہریوں نے امریکا کے ساتھ الحاق کو مسترد کر دیا، جبکہ صرف 6 فیصد افراد نے اس کی حمایت کی۔ مزید 9 فیصد افراد نے کوئی واضح رائے دینے سے گریز کیا۔

سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ گرین لینڈ کے 45 فیصد شہری صدر ٹرمپ کی اس پیشکش کو اپنے خطے کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں، جبکہ 43 فیصد اسے ایک ممکنہ موقع قرار دیتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈنمارک کے زیرِ انتظام اس خودمختار علاقے کی مجموعی آبادی تقریباً 57 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…