منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

جوڑوں کی تکلیف سے نجات کا دعویٰ، چڑیا گھر نے شیرکی غلاظت بیچنا شروع کردی

datetime 29  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چینی چڑیا گھر کی جانب سے شیر کی غلاظت کو طبی فوائد کے دعوے کے ساتھ فروخت کرنے پر تنقیدچین کے ایک معروف چڑیا گھر نے شیر کی غلاظت کو طبی فوائد کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے، جس پر اسے شدید تنقید کا سامنا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ صوبہ سیچوان کے یان بائیفینگشیا وائلڈ لائف چڑیا گھر میں پیش آیا، جہاں ایک سیاح نے سیر کے دوران اس حیران کن حقیقت کو دریافت کیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پوسٹ کے مطابق، چڑیا گھر سائبرین ٹائیگر کے پیشاب کو بوتلوں میں بند کرکے تقریباً 7 ڈالر (2 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کر رہا ہے۔ بوتل پر درج تفصیلات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس پیشاب کے استعمال سے جوڑوں کے درد، موچ اور پٹھوں کی تکلیف میں کمی آتی ہے۔ مزید یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اگر اسے سفید شراب میں ملا کر پیا جائے تو مزید بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ استعمال سے پہلے متاثرہ حصے پر ادرک لگانے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس مائع کو پینے کی ہدایت تو کی ہے لیکن ساتھ ہی یہ انتباہ بھی دیا ہے کہ اگر الرجی کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر استعمال ترک کر دینا چاہیے۔یہ خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، اور صارفین نے چڑیا گھر پر شدید تنقید کی۔ کئی افراد نے اس اقدام کو غیر سائنسی اور خطرناک قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے اس پر حیرت اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…