منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ نے صدارت کا حلف لیتے وقت بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا

datetime 21  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف لینے کے موقع پر بائبل پر بایاں ہاتھ نہیں رکھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روایت کے تحت صدر اپنا ایک ہاتھ بائبل پر رکھتا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان ربراٹس نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ دو بائبل تھامے رہیں۔یہ دونوں بائبل وہ نہیں تھیں جو ٹرمپ بائبل کہلاتی ہیں اور جو ساٹھ ڈالر میں بیچی جارہی ہیں۔ان میں سے ایک بائبل وہ تھی جو صدر ٹرمپ کی والدہ نے 1955 میں بیٹے کو اس وقت دی تھی جب ٹرمپ نے فرسٹ Presbyterian چرچ میں پرائمری اسکول گریجویشن مکمل کی تھی۔

جبکہ دوسری بائبل لنکن بائبل تھی۔ جس پر 1861میں امریکا کے 16 ویں صدر نے عہدے کا حلف لیا تھا۔ان میں سے ایک بائبل خود ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلے دور صدارت کا حلف لینے کے لیے بھی استعمال کی تھی۔بائبل پر ہاتھ نہ رکھنے سے سوال پیدا ہوئے کہ ٹرمپ نے ایسا جان بوجھ کر کیا یا وہ بائبل پر ہاتھ رکھنا ہی بھول گئے اور یہ بھی کہ کسی نے انہیں ٹوکا کیوں نہیں؟صدیوں سے امریکا میں یہ روایت رہی ہے کہ صدر اپنے عہدے کا حلف لیتے ہوئے اپنا ایک ہاتھ بائبل پر ضرور رکھتا ہے۔ جس کا مقصد اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ امریکی آئین کے تحت سچائی اور انصاف قائم کرنے کے عزم پر کاربند رہے گا۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے بائبل پر ہاتھ رکھے بغیر ہی پورا حلف لے لیا۔

امریکی آئین میں نومنتخب صدر کو اس بات کا پابند نہیں کیا گیا کہ وہ اپنا ایک ہاتھ بائبل پر رکھے۔جارج واشنگٹن نے سب سے پہلے بائبل پر ہاتھ کر عہدے کا حلف لیا تھا، جان کوئنسی ایڈمز نے قانون کی کتاب کا انتخاب کیا جبکہ روز ویلٹ نے کسی کتاب کے بغیر ہی حلف لیا۔اس لیے ٹرمپ کی حلف برداری میں آئینی لحاظ سے جھول نہیں تاہم اہم روایت توڑنے کے سبب ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین کو ان کے خلاف اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع مل گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…