بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

چین میں پھیلنے والی وباء پر پاکستان نے نظریں رکھنا شروع کر دیں

datetime 4  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)قومی ادارہ صحت کے حکام نے بتایاہے کہ چین میں پھیلنے والے ایچ ایم پی وی وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کٹس دستیاب ہیں۔حکام کے مطابق اب تک ایچ ایم پی وی کا کوئی سیمپل ٹیسٹ کیلئے نہیں آیا، بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ پاکستان آنے والے ہر بیمار اور مشتبہ شخص کا سیمپل وفاقی و صوبائی لیبز بھیجتا ہے۔حکام نے بتایاکہ قومی ادارہ صحت اسلام آباد چینی وباء کے مسئلے کو این سی او سی میں زیر بحث لائے گا، قومی ادارہ صحت میں این سی او سی کا اجلاس منگل کو متوقع ہے۔

علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے فی الحال ایچ ایم پی وی وائرس کے حوالے سے کوئی ایڈوائزری بھی جاری نہیں کی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں موسمی انفلوئنزا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔چین میں کورونا کے 5سال بعد ایک اور وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وائرس کا نام ہیومن میٹاپنیو وائرس (HMPV)ہے جو لوگوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کو نزلہ اور کورونا جیسی علامات کی شکایات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…