اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

پڑوسی کو قتل کرکے باپ بیٹا اس کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گئے

datetime 3  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں ایک شخص اور اسکے بیٹے نے مبینہ طور پر اپنے پڑوسی کو کلہاڑی اور درانتی سے قتل کرنے کے بعد اس کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گئے اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ واقعہ دیندوری تعلقہ کے گاوں نناشی میں پیش آیا، بعد میں پولیس نے مذکورہ بالا شخص اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی عمر کی ابتک تصدیق نہیں ہوسکی۔40 سالہ سریش بوکے اور اس کے بیٹے نے اپنے پڑوسی 35 سالہ گلاب رام چندر واگھمارے کو کلہاڑی اور درانتی کے وارسے مار ڈالا۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ واقعے کے بعد دونوں مقتول کا سر اور اس کے قتل کے لیے استعمال ہونے والے آلہ قتل کو لیکر پولیس چوکی پہنچے اور گرفتاری دیدی۔پولیس نے بتایا کہ جب مقامی لوگوں کو اس واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے ملزم باپ بیٹے کے گھر کو نقصان پہنچایا اور ان کی گاڑی کو آگ لگا دی۔واقعہ کے بعد گاوں میں کشیدگی پھیل گئی، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری متعین کی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں پڑوسیوں میں کافی عرصے سے جھگڑا تھا اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف تھانے میں شکایت بھی درج کراچکے تھے، سریش بوکے کو شک تھا کہ گلاب رامچندر اسکی بیٹی کو شادی کے لیے اکسا رہا تھا۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…