جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

1997 میں گم ہوجانے والا کھلونا سمندر سے برآمد

datetime 2  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سمندر کی تہہ سے خزانے تلاش کرنے والے مچھیروں نے 1997 میں سمندر برد ہونے والے لاکھوں لیگو کے ٹکڑے تلاش کرنے کیلیے خود کو وقف کرتے ہوئے اس سال سیکڑوں لیگو پیسز ڈھونڈ نکالے جس میں ایک لیگو شارک بھی شامل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیگو لاسٹ ایٹ سی پروجیکٹ دراصل انگلینڈ کے ساحل پر کھڑا ٹوکیو ایکسپریس کارگو شپ کو 13 فروری 1997 کو ایک بڑی سمندری لہر اپنے ساتھ بہا کر لے گئی تھی اس میں 62 شپنگ کنٹینرز شامل تھے جو سمندر برد ہوگئے تھے۔

ان ڈوبنے والے کنٹینرز میں سے ایک میں 4,756,940 لیگو پیسز لوڈ تھے۔اس حوالے سے لیگو لاسٹ ایٹ سی کے بانی ٹریسی ولیمز نے کہا کہ سیکڑوں کھوجانے والے لیگو ٹوائز 2024 کے دوران مل گئے جن میں ایک لیگو شارک بھی دوبارہ دریافت کیا گیا ہے۔ پلے ماوتھ، انگلینڈ کے 35 سالہ مچھیرے رچرڈز ویسٹ نے اپنے ایک جال میں اس شارک کو پایا۔ ٹریسی ولیمز نے کہا یہ شارک شپمنٹ میں موجود 51,800 کھو جانے والی اشیا میں شامل تھی جو اب واپس مل گئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کو شروع کرنے کا بنیادی مقصد لوگوں میں سمندر میں موجود پلاسٹک کے مسائل پر شعور اجاگر کرنا ہے کہ کیا چیز ڈوبی ہیں اور یہ سمندر کو کس طرح نقصان پہنچاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…