اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب میں سخت قوانین کا نفاذ، خلاف ورزیوں پر لاکھوں ریال جرمانے کا فیصلہ

datetime 31  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی عرب میں عوامی سہولیات کی حفاظت اور ان کے بلا تعطل استعمال کو یقینی بنانے کے لیے نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے تحت سڑکوں، سیلابی نکاسی آب کے نظام، پانی، بجلی کے میٹرز اور دیگر عوامی خدمات سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں پر سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئے ضوابط کے مطابق، عوامی سڑکوں یا سیلابی نکاسی آب کے نظام کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے، رکاوٹ ڈالنے یا ان کو بلاک کرنے والے افراد پر زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ان جرمانوں کا مقصد مرمت کی لاگت کے 75 فیصد تک کا احاطہ کرنا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق اگر کسی گروہ یا افراد کے ایک ساتھ مل کر خلاف ورزی کرنے کا معاملہ سامنے آتا ہے، تو وہ اجتماعی طور پر سزا برداشت کریں گے اور انہیں مرمت کے اخراجات کے علاوہ دیگر نقصانات کی تلافی بھی کرنی ہوگی۔ اس ضمن میں ناکامی کی صورت میں ریاستی محصولات کے قانون کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔مزید برآں، غیر منظور شدہ تعمیرات یا سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام میں نقصانات ڈالنے کی صورت میں 10 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، جس کی حد ایک لاکھ ریال رکھی گئی ہے۔ اگر اجازت حاصل کرلی جاتی ہے تو اس جرمانے کو 5 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں ذاتی فائدے کے لیے سڑکوں میں سوراخ یا کاٹ پیٹ کرنے والوں کو 50 ہزار ریال تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ، پیٹرولیم مصنوعات یا خطرناک مواد جیسے گندگی کے ساتھ عوامی سڑکوں پر خلل ڈالنے والوں پر 3 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔پانی، بجلی کے میٹرز، پبلک ٹیلی فون ڈیوائسز یا ریلوے کے نظام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں پر بھی 3 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ عوامی سہولت تک غیر قانونی رسائی فراہم کرنے والوں کو 2 ہزار ریال جرمانہ کا سامنا ہوگا۔بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کو دوگنا جرمانہ کیا جائے گا، جو کہ زیادہ سے زیادہ سزا کے برابر ہوگا۔ ان فیصلوں کا اختیار مجاز اتھارٹی کے سربراہ کے پاس ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…