کوالالمپور (این این آئی )معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کینیا کے جزیرے کے قریب گہرے سمندر میں چھلانگ لگادی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے نئے ایڈونچر کی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ پر شیئر کی جس میں انہیں کشتی سے بحر ہند میں چھلانگ لگانے کے بعد تیراکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ذاکر نائیک نے غوطہ لگانے کے بعد گہرے پانی میں رکنے اور کھڑے رہنے کا مظاہرہ بھی کیا۔
ان کی تیراکی کو دیکھ کر پرستار حیران بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں افریقا کے دورے پر ہیں اور وہ اپنے سفر کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے یوگنڈا کے علاقے جنجا میں دریائے نیل کے کنارے ایک سیاحتی مقام پر 165 فٹ (50 میٹر) سے زائد بلندی سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا۔ڈاکٹر نائیک نے تمام تر حفاظتی انتظامات اور پیشہ ورانہ نگرانی کے ذریعے اس مشکل ترین تفریحی مہم کو کامیابی کے ساتھ سر کیا تھا۔