کابل (این این آئی)طالبان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین کو ملازمت دینے والے تمام ملکی اور غیر ملکی غیر سرکاری گروپوں کو بند کر دیں گے۔غیرلکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ اقتصادیات نے ایک خط میں خبردار کیا کہ جو این جی اوز تازہ ترین حکم نامے کی تعمیل کرنے میں ناکام رہیں، وہ افغانستان میں کام کرنے کے لائسنس سے محروم ہو جائیں گی۔
وزارت نے کہا کہ وہ ان تمام سرگرمیوں کی رجسٹریشن، رابطہ کاری، قیادت اور نگرانی کے لیے ذمہ دار تھی جو ملکی اور غیر ملکی تنظیمیں انجام دیتی ہیں۔خط کے مطابق حکومت دوبارہ طالبان کے زیرِ کنٹرول اداروں میں خواتین کے کام کو روکنے کا حکم دے رہی ہے۔خط میں کہا گیاکہ تعاون کی کمی کی صورت میں اس ادارے کی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی جائیں گی اور وزارت کی طرف سے مختلف سرگرمیوں کے لیے دیا گیا لائسنس بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔