اشک آباد(این این آئی)ترکمانستان کی ایئرلائنز دارالحکومت اشک آباد سے ماسکو کے لیے 30 دسمبر 2024 سے 31 جنوری 2025 تک معمول کی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکمانستان ایئرلائنز نے بیان میں کہا کہ مسافروں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ انہیں دورانیہ کے لیے حاصل کیے گئے ٹکٹ کی رقم بغیر کٹوتی واپس کردی جائے گی۔
آذربائیجان کی ایئرلائنز نے بھی روس کے کئی شہروں کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔دوسری جانب قازقستان کی قازق ایئر نے بھی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر آستانہ سے یکترنبرگ کے لیے پروازیں 28 دوسمبر 2024 سے 27 جنوری 2025 تک ایک ماہ کے لیے معطل کردی ہیں