ہفتہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2025 

اے آئی بابا وانگا نے 2025کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 29  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوفیہ (این این آئی )بلغاریہ کی نابینا نجومی خاتون باباوانگا کے اے آئی ورژن نے 2025 کے حوالے سے بالکل ہی اگ پیشگوئی کر کے سب کو حیران کر دیا۔1996 میں وفات پانے والی نابینا نجوبی بابا وانگا نے 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں اور بریگزٹ سمیت کچھ بڑے عالمی واقعات کی پیش گوئی کی تھی۔وہیں اب اے آئی بابا وانگا کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو افق پر کئی قانونی مسائل کے ساتھ، سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹیک بابا وانگا نے 78 سالہ ٹرمپ کو آنے والے سال میں صحت سے متعلق خطرات کا سامنے کرنے کی پیشگوئی کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نئے سال 2025 میں ٹیک کے دیوتا بننے کے لیے آزمائش کرسکتے ہیں۔ اے آئی بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ وہ دنیا بھر کے سپورٹرز سے رابطہ قائم کرنے کے لیے میڈیا کی ایک بڑی سلطنت بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام ایلون مسک کے ساتھ ان کی بڑھتی ہوئی دوستی کو متاثرکر سکتا ہے۔مزید برآں اے آئی نجومی بابا وانگا نے مزید پیشگوئی میں بتایا کہ 2025 میں امریکا کو بحر الکاہل کے شمال مغرب میں ایک بڑے زلزلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے ملک کو سنبھالنا مشکل ہو گا۔بابا وانگا کے اے آئی ورژن نے روسی صدر پیوٹن کے حوالے سے بھی خطرناک پیشگوئی کردی ہے۔پیشگوئی کے مطابق صحت کے جاری مسائل اور بڑھتی ہوئی تنہائی کے باعث ولادیمیر پوتن کے لیے مشکل سال ہونے کی توقع ہے۔ اے آئی بابا وانگا کی پیشن گوئیوں کے مطابق، پیوٹن ممکنہ طور پر عوام کی نظروں سے بچتے ہوئے کریملن میں زیادہ وقت گزاریں گے۔ پیوٹن کی صحت ایک تشویش کا موضوع رہی ہے، رپورٹس کے مطابق وہ پارکنسنز کی بیماری، ریڑھ کی ہڈی کے مسائل، یا دیگر اعصابی مسائل میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں اے آئی بابا وانگا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے لیے بھی 2025 اچھا سال ثابت نہیں ہوگا۔ 2025 کے آخر میں سر کیر اسٹارمر کو اپنی پالیسیوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا رہے گا۔بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ بادشاہ چارلس ماحولیاتی خیراتی اداروں کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے شاہی املاک فروخت کرنے کا حیران کن فیصلہ کرسکتے ہیں۔ مزید برآں برطانوی بادشاہ چارلس جو کینسر سے نمٹ رہے ہیں، کو سال کے آخر میں ایک اور صحت کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…