پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جرمن صدر فرینک والٹر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی

datetime 28  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی )جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے جرمن پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن صدر فرینک والٹر نے اسمبلی توڑنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئے انتخابات ہی ملک کو مستحکم حکومت دینے کا واحد راستہ ہیں۔جرمن صدر کی جانب سے یہ احکامات چانسلر اولف شولز کے ساتھ قائم اتحاد کے خاتمے پر سامنے آئے ہیں۔جاری کیے گئے بیان میں فرینک والٹر نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پارٹی سے مشاورت کے بعد کیا ہے، سیاسی جماعتوں میں موجودہ پارلیمنٹ کے تحت حکومت بنانے پر اتفاق نہیں پایا جاتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ یقینا ایک مشکل وقت ہے لیکن ایک مستحکم حکومت کا قیام اسی وقت ممکن ہو گا جب اس کے پاس اکثریت ہو گی، اس لیے ضروری ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔واضح رہے کہ جرمنی میں سہ پارٹی اتحاد کا خاتمہ 6 نومبر کو اس وقت ہو گیا تھا جب چانسلر شولز نے وزیرِ خزانہ کو جرمن معیشت کی بحالی کے تنازع پر فارغ کر دیا تھا اور عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد چانسلر شولز ایک اقلیتی پارٹی کے طور پر رہ گئے تھے۔دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمنی کا دستور اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ اسمبلی خود تحلیل ہو جائے، اس لیے صدر نے اسمبلی تحلیل کر کے نئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔جرمن صدر کے پاس اس فیصلے کے اعلان کے لیے صرف 21 دن بچے تھے، جبکہ کئی سیاسی جماعتیں اس پر اتفاق رکھتی تھیں کہ وقت سے 7 ماہ قبل اسمبلی تحلیل کر کے 23 فروری کو نئے انتخابات کرائے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…