ماسکو(این این آئی ) یورپ کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ہے، روس نے بھی گیس کی فروخت ناممکن قرار دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے بعد قطر کی جانب سے یورپ کو سخت انتباہ کے بعد روس نے یورپی یونین کو گیس کی فروخت ناممکن قرار دے دی۔
ترجمان روسی صدر نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں یورپی یونین سے تجارت پیچیدہ مسئلہ ہے، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا یورپی ممالک کو روسی گیس کی ترسیل فی الحال بہت مشکل ہے اور اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔