بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

ٹرمپ کے نامزد اٹارنی جنرل کے کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات کا انکشاف

datetime 24  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کیے جانے والے میٹ گیٹز کا پیسوں کے عوض کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جاری ہونے والی کانگریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے محکمہ انصاف چلانے کے لیے پہلا انتخاب بننے والے سابق امریکی قانون ساز نے ایک نابالغ لڑکی سمیت متعدد بار جنسی تعلقات کے لیے پیسے ادا کیے۔

ہائوس ایتھکس کمیٹی کی طویل عرصے سے جاری تحقیقات سے متعلق سامنے آنے والی 37 صفحات پر مشتمل دستاویز کے مطابق وہ باقاعدگی سے کوکین، ڈرگز کا استعمال بھی کرتے تھے اور اپنے کیپیٹل ہل آفس سے چرس خریدتے تھے۔ دستاویز میں کمیٹی نے اس بات کا تعین کیا کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ گیٹز نے ممنوعہ جسم فروشی، غیر قانونی ریپ، غیر قانونی منشیات کے استعمال، غیر مجاز تحائف، خصوصی احسانات یا مراعات اور کانگریس کے قواعد اور دیگر مروجہ معیارات کی خلاف ورزی کی۔گیٹز نے بار بار ان غلط کاموں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

رپورٹ میں گیٹز کی جانب سے 2017 اور 2020 کے درمیان 12 خواتین کو جنسی سرگرمیوں/یا منشیات کے استعمال کے سلسلے میں ممکنہ طور پر90 ہزار ڈالرز سے زیادہ کی ادائیگیوں کی فہرست دی گئی ہے، اس میں 2018 کے بہاماس کے دورے کا خاص طور پر ذکر کیا گیا جس کے دوران گیٹز پر مبینہ طور پر 4 خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے اور ڈرگز لینے کے الزامات لگے۔سابق رکن کانگریس ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر باوفاساتھی اور نو منتخب صدر کے پرجوش حامیوں کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…