اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو ایران میں قتل کرنے کا باضابطہ اعتراف کرلیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2024 |

تل ابیب (این این آئی )اسرائیل نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو ایران میں قتل کرنے کا باقاعدہ اعتراف کرلیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو ایران میں اسرائیل نے ہی قتل کیا تھا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کا انجام بھی ایسا ہی ہوگا جیسا کہ ہنیہ سمیت خطے میں ایرانی قیادت اتحاد کے دیگر ارکان کا ہوا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے حماس اور حزب اللہ کے دیگر رہنماں کو قتل کیا۔ شام میں بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے میں معاونت کی اور ایران کے طیارہ شکن نظام کو تباہ کیا ہے۔ ہم حوثیوں کے اسٹریٹیجک انفرا اسٹرکچر پر حملہ کریں گے اور قیادت کا خاتمہ کریں گے جیسا کہ ہم نے اسماعیل ہنیہ، سنوار اور نصراللہ کے ساتھ تہران، غزہ اور لبنان میں کیا۔ ہم ایسا ہی صنعا اور حدیدہ میں بھی کریں گے۔حماس کے سینیر رہنما اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ تہران میں میزائل حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران گئے تھے۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…