ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

شیخ حسینہ مفرور ہیں، حوالے کیا جائے، بنگلادیش کا بھارت سے مطالبہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2024 |

ڈھاکا(این این آئی )بنگلادیش نے سابق وزیراعظم اور شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کیلیے بھارت سے مطالبہ کردیا۔ شیخ حسینہ واجد رواں برس اگست میں اپنی حکومت کے اختتام کے بعد بنگلایش سے بھارت فرار ہوگئی تھیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ کی حوالگی کے حوالے سے بنگلادیشن نے بھارت کو درخواست دی جس کی بنگلادیشی قائم مقام وزیرِ خارجہ توحید حسین نے تصدیق بھی کردی۔ ڈھاکا میں صحافیوں سے بات چیت میں انکا کہنا تھا کہ “ہم نے بھارت کو آگاہ کر دیا ہے کہ شیخ حسینہ عدالتی عمل کیلیے یہاں مطلوب ہیں۔ شیخ حسینہ مفرور ہیں، انہیں بنگلادیش کے حوالے کیا جائے۔

“انہوں نے مزید کہا کہ یہ درخواست ایک نوٹ وربل کے ذریعے بھیجی گئی ہے لیکن اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔بھارتی حکومت کی جانب سے توحید حسین کے بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم توقع کی جارہی ہے کہ بھارت اس معاملے پر جلد جواب دے گا۔ اس سے قبل بنگلادیش کے قائم مقام وزیرِ داخلہ جہانگیر عالم نے کہا تھا کہ ان کی وزارت نے شیخ حسینہ کی واپسی کیلیے وزارتِ خارجہ کو خط بھیجا ہے۔جہانگیر عالم کا کہنا تھا کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان حوالگی کا معاہدہ موجود ہے اور اس معاہدے کے تحت شیخ حسینہ کو بنگلادیش واپس لایا جا سکتا ہے۔

بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس اور دیگر عہدیداروں نے حالیہ مہینوں میں شیخ حسینہ کی بھارت سے حوالگی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کر سکیں۔5 اگست کو عوامی مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ نے وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد بھارت میں پناہ لے لی تھی۔شیخ حسینہ کے استعفے کے بعد سے ان کے اور ان کی جماعت عوامی لیگ کے رہنماں کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…