بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کو بڑا اقتصادی جھٹکا، روپیہ کم ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کا تجارتی خسارہ بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد بھارتی روپیہ ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ تجارتی خسارے میں اضافہ اور مقامی سرگرمیوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کی کمی قرار دی گئی ہے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے تجارتی خسارے کی بڑی وجہ برآمدات میں کمی اور سونے کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ بتایا جارہا ہے۔ تاہم مرکزی بینک کی مداخلت نے مزید گراوٹ پر قابو پالیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 84.93 کی کم ترین سطح تک گرگیا، نومبر میں ملک کا تجارتی خسارہ یعنی در آمدات اور بر آمدات کے درمیان فرق 84/37 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔گزشتہ روز جاری کیے گئے اعداد و شمار سے سرمایہ کاروں کا لگا مزید کمزور ہوا، جن کے مطابق بھارت کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 37.84 بلین ڈالر کی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیا، جس کی بڑی وجہ سونے کی درآمدات میں اضافہ تھا۔ایک مقامی تاجر کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے نے “یو ایس ڈی/آئی این آر میں اضافے کا رجحان مضبوط کر دیا ہے اور آنے والے چند سیشنز میں روپے کی قدر 85 سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…