بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

شام میں ایک لاکھ افراد کی اجتماعی قبر کا انکشاف

datetime 17  دسمبر‬‮  2024 |

دمشق(این این آئی )شام سے بشارالاسد ے فرار ہونے کے بعد خوفناک حقائق منظر عام پر آ رہے ہیں، تازہ ترین خبر کے مطابق شام میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا ہے جس میں تقریبا ایک لاکھ افراد کو دفن کیا گیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں قائم شام کی وکالت کرنے والی ایک تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ دمشق کے باہر ایک اجتماعی قبر میں کم از کم ایک لاکھ افراد کی لاشیں موجود ہیں جنہیں معزول صدر بشار الاسد کی سابق حکومت نے ہلاک کیا تھا۔دمشق سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے معاذ مصطفی نے کہا کہ شام کے دارالحکومت دمشق سے 25 میل (40 کلومیٹر) شمال میں واقع القطیفہ کا مقام ان پانچ اجتماعی قبروں میں سے ایک ہے جن کی انہوں نے برسوں سے نشاندہی کی تھی۔شامی ایمرجنسی ٹاسک فورس کے سربراہ مصطفی نے کہا کہ جائے وقوعہ پر دفن کی گئی لاشوں کی تعداد کا سب سے زیادہ محتاط اندازہ ایک لاکھ ہے۔

مصطفی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان پانچ مقامات سے زیادہ اجتماعی قبریں موجود ہیں اور شامیوں کے ساتھ ساتھ ہلاک ہونے والوں میں امریکی اور برطانوی شہری اور دیگر غیر ملکی بھی شامل ہیں۔خبر رساں ادارے نے معاذ مصطفی کے الزامات کی تصدیق نہیں کی۔ایک اندازے کے مطابق سنہ 2011 سے اب تک لاکھوں شامی شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جب اسد کی جانب سے ان کی حکومت کے خلاف مظاہروں کے خلاف کریک ڈان بڑے پیمانے پر خانہ جنگی کی شکل اختیار کر گیا تھا۔بشار الاسد اور ان کے والد حافظ الاسد جو ان سے پہلے صدر بنے تھے اور 2000 میں انتقال کر گئے تھے، پر شامی، انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر حکومتوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر ماورائے عدالت قتل کا الزام عائد کیا جاتا ہے، جس میں ملک کے بدنام زمانہ جیل نظام کے اندر بڑے پیمانے پر سزائے موت بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…