انقرہ(این این آئی)ترکیہ میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس استنبول گریٹر میونسپلٹی کونسل (آئی بی بی)کے اس فیصلے پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے جس میں اس نے حال ہی میں سال 2025 کے لیے قبرستان کی خدمات کی قیمتوں کے لیے ایک نئی لاگت کی منظوری دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس پر ترک شہریوں کی جانب سے شدید ہنگامی تنازعہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ناقدین کا کہنا تھا کہ حکومت نے لواحقین کے ساتھ مرنے والوں کو بھی نہیں بخشا۔ جنازے کی تقریبات اور قبرستان کی فیس کی نئی لاگت استنبول میں یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگی۔ نئی قیمتوں میں تابوت کو دفنانے کی فیس 740 لیرا سے بڑھ کر 1184 لیرا ہو جائے گی اور پتھر کے تابوت کی قیمت 1850 لیرا سے بڑھ کر 3700 ہو جائے گی۔ قبر کو منتقل کرنیکی فیس ایک ہزار 730 لیرا سے 5 ہزار 968 لیرا، دو منزلہ تابوت کی قیمت 6,000 لیرا سے بڑھ کر 12,340 لیرا ہو جائے گی۔
جنازے کے ساتھ والی خالی جگہ کی قیمت بھی 34,890 لیرا سے بڑھ کر 55,824 لیرا ہو گئی اور ایک خالی قبر کی قیمت 69,770 لیرا سے بڑھ کر 111,632 لیرا کردی گی ہے۔ایک بچے کے جنازے کے اخراجات اور فیسز میں 60 فی صد اضافے کے بع ایک بچے کے قبر کی جگہ کی قیمت 11,190 لیرا سے بڑھ کر 17 ہزار 904 لیرا کر دی گئی ہے۔غیر مسلم قبرستانوں میں جنازے کی جگہ کی قیمت 850 لیرا سے بڑھ کر 1,360 لیرے ہو گئی ہے اور قبر کے ساتھ والی خالی جگہ کی 8,960 لیرا سے بڑھا کر 14,336 لیرا کردی گئی ہے۔