نیویارک (این این آئی ) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے بچوں کو پیدائش پر امریکی شہریت نہ دینے کا اعلان کردیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کیپیدائشی امریکی شہریت ختم کرنیکا اعلان کردیا۔
ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کریں گے، جن میں پیدائشی امریکی شہریت کا خاتمہ ، معیشیت، توانائی اورامیگریشن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر جاری کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا، امریکا میں غیر قانونی طور پرمقیم افراد کے بچوں کو پیدائش پرشہریت نہیں ملے گی۔