پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

محبت کی انوکھی داستان، 50 سال پہلے طلاق لینے والے جوڑے کی دوبارہ شادی

datetime 9  دسمبر‬‮  2024 |

پنسلوینیا(این این آئی)کہتے ہیں پہلی محبت بھلائے نہیں بھولتی اور جہاں محبت ہو وہاں جھگڑے بھی ہوتے ہیں۔ایسا ہی کچھ امریکی جوڑے کے ساتھ بھی ہوا جو طلاق کے تقریباً 50 برس بعد پھر شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 1975ء میں طلاق لینے والے 89 سالہ فے گیبل اور 94 سالہ رابرٹ وینرچ ایک بار پھر رشتہ? ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

دوبارہ شادی کی تقریب میں فے گیبل کے 2 سوتیلے بیٹوں کے علاوہ اس جوڑے کے 14 پوتے پوتیوں، نواسے نواسیوں، 14 پڑ پوتے پڑ پوتیوں، پڑ نواسے اور پڑ نواسیوں اور 2 جڑواں سَپَڑ پوتے پوتیوں (پڑ پوتے کے بچوں) نے بھی شرکت کی۔اس جوڑے کی شادی امریکی ریاست پنسلوانیا کی لینکاسٹر کاؤنٹی کے علاقے ڈینور میں گزشتہ روز ہوئی۔اس سے قبل 1950ء کی دہائی میں اس جوڑے کی پہلی شادی ہوئی تھی۔ان کے 4 بچے ہیں تاہم 1975ء میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر انہوں نے طلاق لے لی تھی۔فے گیبل اور رابرٹ وینرچ کی چھوٹی بیٹی کیرول اسمتھ کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے اپنے دوست کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی اور شادی کے بعد کافی عرصہ ساتھ رہے اور ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزارا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طلاق کے بعد فے گیبل اور رابرٹ وینرچ نے دوسری شادی کی اور کئی دہائیاں اپنے نئے جیون ساتھیوں کے ساتھ گزاریں لیکن اب دونوں کے شریکِ حیات دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ روز ڈینور میں ان کی دوبارہ شادی کی یادگار تقریب منعقد ہوئی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…