بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

بلی کو مار کر کھانے والی خاتون کو 1 سال قید کی سزا

datetime 4  دسمبر‬‮  2024 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں نوجوان خاتون کو بلی کو مار کر کھانے پر ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ خاتون ایلکسز فیرل نے ریاست اوہائیو میں اگست میں اپنے گھر کے باہر یہ حرکت کی تھی۔موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکار، خاتون کے پڑوسی اور دیگر افراد بھی اس حرکت پر حیرت زدہ تھے۔

خاتون کو سزا سنانے والے جج نے اس پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس قوم کو شرمندہ کیا، سب سے بڑھ کر آپ نے خود کو شرمندہ کیا۔جج نے خاتون کو کمیونٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے ناگوار ہے، کوئی بھی جانور کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ کیا چیز کسی کو بلی کھانے کے لیے آمادہ کر سکتی ہے۔عدالت میں پراسیکیوٹر چیلسی اسمال نے بلی کھانے کے واقعے کو پریشان کن قرار دیا اور کہا کہ یہ سب سے زیادہ پریشان کن مقدمات میں سے ایک ہے جسے میں نے بطور پراسیکیوٹر دیکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…