بدھ‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2024 

جنوبی کوریا کے صدر کا ملک میں نافذ مارشل لا اٹھانے کا اعلان

datetime 4  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول (این این آئی)جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو ملک میں نافذ کیے گئے مارشل لا کو 6 گھنٹوں کے اندر ہی اٹھانے کا اعلان کرنا پڑ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر کے مارشل لا اٹھانے کے اعلان کے بعد جنوبی کوریا میں اپوزیشن کا جشن جاری ہے اور فوج کی بیرکوں میں واپسی شروع ہو گئی ہے، کابینہ نے بھی منظوری دے دی۔اسپیکر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ نے مارشل لا کے خلاف ووٹ دے کر صدارتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔جنوبی کوریا کے 300 کے ایوان میں 190 ارکان نے مارشل لا کے فیصلے کے خلاف ووٹ دیا۔اس سے قبل جنوبی کوریا کی حکمران جماعت نے بھی صدر سے مارشل لا کا حکم واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

حکمراں جماعت کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ صدر پارلیمانی ووٹ کی پیروی کرتے ہوئے مارشل لا ہٹا دیں۔صدر یون سوک یول کا کہنا تھا کہ مارشل لا لگانے کے فیصلے کا مقصد ریاست مخالف قوتوں سے قوم کو محفوظ رکھنا تھا۔انہوں نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں پارلیمنٹ نے مارشل کے نفاذ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔پارلیمنٹ میں داخلے کے موقع پر ارکان پارلیمان اور فوج میں تصادم ہوا، جنوبی کوریا کے مختلف شہروں میں بھِی مارشل لا کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے مارشل لا کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ملک میں صدر کی جانب سے مارشل لا نافذ کیے جانے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد پولیس نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے داخلی راستے بند کردیے اور اراکین کو پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا تاہم اراکین پولیس سے چھڑپوں کے بعد پولیس حصار کو توڑتے ہوئے پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے۔اراکین کے پارلیمنٹ میں داخل ہونے اور پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے کے بعد فوج کے خصوصی دستے بھی ایوان خالی کروانے کے لیے پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے تھے۔دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے جنوبی کوریا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔



کالم



بے چارہ گنڈا پور


علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…