منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا نافذ کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیئول (این این آئی)جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر نے رات گئے وائی ٹی این ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ایک خطاب میں مارشل لا کا اعلان کیا۔یون سک یول نے بتایا کہ ان کے پاس آزاد اور آئینی نظام کے تحفظ کے لیے اس طرح کے اقدام کا سہارا لینے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے، حزب اختلاف کی جماعتوں نے پارلیمانی نظام کو یرغمال بنالیا ہے تاکہ ملک کو بحران میں دھکیلا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ میں آزاد جمہوریہ کوریا کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں کے خطرے سے بچانے، شمالی کوریا کی حامی ریاست مخالف نفرت انگیز قوتوں کا قلع قمع کرنے اور آزاد آئینی نظام کے تحفظ کے لیے مارشل لا کا اعلان کرتا ہوں تاہم، جنوبی کوریا کے صدر نے اپنے خطاب میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کون سے مخصوص اقدامات کریں گے۔یون سک یول نے ملک کی حزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے ایک تحریک کا حوالہ دیا، جس کی پارلیمنٹ میں اکثریت ہے، رواں ہفتے ملک کے کچھ اعلی حکام کے مواخذے اور حکومتی بجٹ کی تجویز مسترد کرنے کے لیے یہ تحریک پیش کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…